Tuesday, 27 October 2026, 01:43:47 pm
 
وزیر دفاع اور ترکیہ کے سفیر کی دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر گفتگو
October 27, 2026

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیراوغلو نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر بات چیت کی۔

وزیر دفاع نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں ترکیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔