Tuesday, 27 October 2026, 01:45:05 pm
 
سی ڈی ڈبلیو پی نے 40 ارب 90 کروڑ روپے کے منصوبوں کی منظوری دے دی
October 26, 2026

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی صدارت میں ہوا، جس میں قومی معیشت کے اہم شعبوں کو مضبوط بنانے اور حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد تیز کرنے کے لیے مختلف ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں چالیس ارب نوے کروڑ روپے مالیت کے دس منصوبوں کی منظوری دی گئی، جبکہ ایک سو بہتر ارب پچیس کروڑ روپے مالیت کے مزید تین بڑے منصوبے حتمی غور کے لیے قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی کو بھیجنے کی سفارش کی گئی۔

تعلیم و تربیت، اعلیٰ تعلیم، ذرائع ابلاغ، توانائی، ٹرانسپورٹ و مواصلات اور آبی وسائل جیسے اہم شعبوں میں منصوبوں کی منظوری دی گئی اور ان کی سفارش کی گئی۔