حکومت نے آج کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے سولہ پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت تین سو پچانوے روپے بیاسی پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت ایک روپے چون پیسے اضافے کے بعد تین سو اناسی روپے پچیس پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی ہے۔