Tuesday, 27 October 2026, 02:46:25 pm
 
پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمہوری اور منصفانہ اصلاحات پر زور
October 27, 2026

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمہوری اور منصفانہ اصلاحات پر زور دیا ہے۔

یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے قونصلر گل قیصر سروانی نے ویٹو پاور کے استعمال سے متعلق جنرل اسمبلی کے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

قونصلر نے کہا کہ ویٹو پاور کا ناجائز استعمال کونسل کی افادیت کو نقصان پہنچاتا، اقوام متحدہ کی ساکھ کو کمزور کرتا اور عالمی نظام میں عدم مساوات کوجاری رکھتا ہے۔