صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کے مشورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں سیف سٹی کیمروں اور نگرانی کے بنیادی ڈھانچے کے تحفظ اور نقصان کے ازالے سے متعلق آرڈیننس کی منظوری دی ہے۔
آرڈیننس کا مقصد سیف سٹی کیمروں اور نگرانی کے نظام کو نقصان سے محفوظ رکھنا اور کسی بھی نقصان کی صورت میں اس کا ازالہ یقینی بنانا ہے۔