Sunday, 27 September 2026, 01:11:31 am
 
نائب وزیراعظم کی اقتصادی تعاون تنظیم کا ایجنڈا آگے بڑھانے کے لیے سیکرٹری جنرل کی کوششیں کی تعریف
September 26, 2026

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر رسمی اجلاس کے موقع پر اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان سے ملاقات کی ہے۔

نائب وزیراعظم نے اقتصادی تعاون تنظیم کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے سیکرٹری جنرل کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کی صدارت کے دوران علاقائی اقتصادی تعاون، رابطوں اور انضمام کو مضبوط بنانے کیلئے قریبی ر وابط کی اہمیت پر زور دیا۔