اقوام متحدہ میں پاکستان نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اور نہ کبھی رہے گا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکیاسی ویں اجلاس کے دوران جواب کا حق استعمال کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا بڑا حصہ تقریباً آٹھ دہائیوں سے کشمیری عوام کی خواہشات کے خلاف بھارت کے جبری اور غیر قانونی قبضے میں ہے، جو بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت دہشت گردی اور تشدد کرانے میں ملوث ہے اور ہم نے پاکستان کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد گروہوں کی بھارت کی جانب سے مالی معاونت اور سرپرستی کے ٹھوس شواہد عالمی برادری کو پیش کیے ہیں۔