وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان سعودی عرب کا ساتھ دے گا۔
انہوں نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا حوالہ دیا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قطر بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔