Sunday, 27 September 2026, 01:12:26 am
 
نائب وزیراعظم کا بیت المقدس کی حیثیت بدلنے کی کوششوں پر اظہار تشویش
September 26, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مسجد اقصیٰ کے تقدس کی مسلسل پامالی اور مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات نیویارک میں مقبوضہ بیت المقدس کے بارے میں عرب لیگ گروپ کے چار اسلامی ممالک کے مشترکہ وزارتی اجلاس میں شرکت کے دوران کہی۔

اسحاق ڈار نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی اور مسیحی مقدس مقامات کے متولی کی حیثیت سے ہاشمی خاندان کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور انیس سو سڑسٹھ سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک ایسی آزاد، خودمختار اور متصل فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔