Sunday, 27 September 2026, 01:11:31 am
 
پاکستان کا زیادہ منصفانہ بین الاقوامی اقتصادی نظام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ
September 26, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ترقیاتی ایجنڈے کے تحفظ اور اسے اقوام متحدہ کے مرکزی ایجنڈے میں برقرار رکھنے کے لیے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ نیویارک میں جی سیونٹی سیون اور چین کے وزرائے خارجہ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

نائب وزیراعظم نے ترقی پذیر ممالک کو درپیش چیلنجز کو اجاگر کرتے ہوئے طے شدہ وعدوں کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے زور دیا کہ مصنوعی ذہانت کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ابھرتے ہوئے طریقہ کار کو ٹیکنالوجی کے فرق کو ختم کرنا چاہیے اور عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کی حکمرانی میں ترقی پذیر ممالک کی بامعنی آواز کو یقینی بنانا چاہیے۔

اسحاق ڈار نے زیادہ منصفانہ بین الاقوامی اقتصادی نظام کے فروغ اور اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں ترقی کو مرکزی حیثیت دینے کے لیے جی سیونٹی سیون اور چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔