Sunday, 27 September 2026, 01:12:39 am
 
وزیراعظم کا عالمی ترقیاتی اقدام کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ
September 26, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی ترقیاتی اقدام کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

وہ نیویارک میں چینی نائب صدر ہان ژینگ کی میزبانی میں عالمی ترقیاتی اقدام کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی ترقیاتی اقدام کے اہداف ہمارے قومی اقتصادی تبدیلی کے منصوبے سے بھی ہم آہنگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک خطہ، ایک شاہراہ اقدام اور اس کے اہم منصوبے سی پیک کے ذریعے پاکستان کا چین کے ساتھ تعاون بھی جاری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دو ہزار تیس کے ایجنڈے پر پیش رفت تیز کرنے کے لیے عالمی ترقیاتی اقدام ناگزیر ہے۔