Sunday, 27 September 2026, 01:08:47 am
 
نائب وزیراعظم کا ویکسین اور ضروری طبی اقدامات تک مساوی رسائی پر زور
September 26, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ویکسین اور ضروری طبی اقدامات تک مساوی رسائی، وبائی امراض سے متعلق معلومات کی بروقت فراہمی اور مستقبل کی وباؤں سے نمٹنے کے لیے مضبوط، جامع اور عالمی ادارہ صحت کی قیادت میں کثیرالجہتی ردعمل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکیاسی ویں اجلاس کے موقع پر وباؤں سے بچاؤ، تیاری اور ردعمل کے موضوع پر اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

اسحاق ڈار نے عالمی ادارہ صحت کے وبائی معاہدے کی منظوری کا خیرمقدم کیا اور ترقی پذیر ممالک کے لیے مالی معاونت، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور سائنسی، تکنیکی اور پیداواری صلاحیتوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔