Wednesday, 26 August 2026, 10:09:42 pm
 

مزید خبریں

 
پمز میں آتشزدگی کے مقام پر امدادی کارروائی مکمل کرلی گئی، طلال چوہدری
August 26, 2026

وزیر مملکت برائے امورِ داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پمز میں آتشزدگی کے مقام پر امدادی کارروائی بہترین ممکنہ طریقے سے مکمل کرلی گئی۔

انہوں نے  اسلام آباد میں پمز کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اطلاع ملنے کے چھ منٹ کے اندر ہی امدادی ٹیمیں ہسپتال پہنچ گئیں۔

انہوں نے کہا کہ سات بچوں سمیت انیس افراد کو بچا لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے ذاتی طور پر امدادی کارروائی کی نگرانی کی۔

وزیر مملکت نے کہا کہ نومولود بچوں کی میتیں شناخت کے بعد سوگوار خاندانوں کے حوالے کردی گئی ہیں۔