Wednesday, 26 August 2026, 07:35:47 pm
 

مزید خبریں

 
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے
August 26, 2026

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آج ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور تمام صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ آج عام تعطیل ہے۔

فجر کی نماز کے بعد امت مسلمہ کے اتحاد اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

دن کی مرکزی تقریب وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی سیرت النبی کانفرنس ہوگی۔

تمام شہروں میں میلاد جلوس نکالے جائیں گے، جن میں علما اور خطیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مبارکہ کے مختلف پہلوؤںکو اجاگر کرتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات اور سنت پر عمل کرنے پر زور دیں گے۔

اس بابرکت موقع پر گلیوں، سڑکوں، عمارتوں، مساجد اور گھروں کو سبز جھنڈیوں اوربرقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔