نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے آج ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
بات چیت میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے چار علاقائی ممالک کے وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس اور کثیرجہتی روابط پر بھی با ت چیت کی اور قریبی رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔