ایران نے چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ ایران کو مفید قرار دیا ہے۔
ایرانی صدر کے دفتر میں ڈپٹی برائے مواصلات اور اطلاعات سید مہدی طباطبائی نے ایک بیان میں کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ انتہائی اہم سفارتی کامیابیوں سے بھرپور تھا اور اس کے نتائج جلد منظر عام پر آئیں گے۔