Wednesday, 26 August 2026, 07:35:03 pm
 
نائب وزیراعظم نے پاکستان برطانیہ تعلقات مضبوط بنانے میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے کردار کو سراہا
August 26, 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مضبوط بنانے میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے اہم کردار کو سراہا ہے۔

انہوں نے یہ بات لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے گروپ سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔

نائب وزیراعظم نے جموں و کشمیر کے تنازع کے منصفانہ حل کیلئے ان کی بھرپور حمایت کو بھی سراہا۔

انہوں نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور امن کیلئے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔