Wednesday, 26 August 2026, 07:35:12 pm
 

مزید خبریں

 
پاکستان اور امریکہ کا منظم جرائم، منشیات اور انسانی سمگلنگ کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق
August 25, 2026

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔ فریقین نے خطے کی مجموعی صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے پاکستان امریکہ دوطرفہ تعاون اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے منظم جرائم، منشیات اور انسانی سمگلنگ کے خلاف کارروائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

امریکی ناظم الامور نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مثبت سفارتی کردار کو سراہا۔