وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات پاکستانی بندرگاہوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
بندرگاہی نظام میں اصلاحات، جدید سہولیات اور مؤثر انتظامی اقدامات سے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
بندرگاہی شعبے کیلئے ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے کیلئے عالمی معیار کا خصوصی تربیتی ادارہ قائم کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔
جدید آلات، سی سی ٹی وی نگرانی اور بہتر سیکیورٹی سے کارگو کے معائنے کا عمل تیز اور شفاف بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔
جدید پورٹیبل ویئنگ اسکیلز، باقاعدہ کیلیبریشن اور ہائی ویلیو کارگو ایریاز میں توسیع سے آپریشنل مسائل کے حل کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
اضافی سہولیات اور بہتر انتظامی شیڈولنگ سے بندرگاہوں پر کارگو ہینڈلنگ بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔