Wednesday, 26 August 2026, 07:33:35 pm
 

مزید خبریں

 
حکومت اقتصادی ترقی کیلئے اصلاحات پر توجہ دے رہی ہے، محمد اورنگزیب
August 25, 2026

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت پائیدار اقتصادی ترقی میں معاونت اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کی غرض سے اداروں کو مضبوط بنانے، کاروباری ماحول بہتر بنانے اور اصلاحات آگے بڑھانے پر مسلسل توجہ دے رہی ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں پاکستان میں جرمنی کی سفیر اینا لیپل سے گفتگو کر رہے تھے۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کی حالیہ معاشی ترقی کو اجاگر کیا، جس میں زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے کی مسلسل کوششیں شامل ہیں۔

جرمنی کی سفیر نے معاشی استحکام اور ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے حکومت کی جاری کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ معاشی اور کاروباری تعلقات مضبوط بنانے میں جرمنی کی مسلسل دلچسپی کا اعادہ کیا۔