پارلیمانی امور کے وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پمز ہسپتال میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
انہوں نے پمز ہسپتال کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس سلنڈرز، گیس لائنز اور پلاسٹک کے آلات کی موجودگی کے باعث آگ تیزی سے پھیلی۔