Monday, 27 July 2026, 07:36:02 am
 
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی سیلاب سے متاثرہ سڑکیں فوری بحال کرنے کی ہدایت
July 26, 2026

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ امجد حسین نے علاقے میں سیلاب اور بارش سے متاثرہ تمام سڑکیں فوری بحال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایک پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے جگلوٹ-سکردو روڈ سمیت پورے علاقے میں مواصلاتی رابطے بحال کرنے کے بھی احکامات جاری کیے ہیں۔

ادھر نیشنل ہائی ویز اتھارٹی اور گلگت بلتستان کا ہنگامی امدادی ادارہ ہارموش اور دیگر متاثرہ مقامات پر بحالی کا کام کر رہے ہیں۔

فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی جانب سے انصار کیمپ اور ساسی ہارموش کے مقام پر ایک عارضی لوہے کا پل بھی نصب کیا جا رہا ہے تاکہ جگلوٹ-سکردو روڈ پر جلد از جلد ٹریفک بحال کی جا سکے۔