پاکستان بزنس فورم اور عالمی بزنس و پروفیشنل کارپوریشن نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد تجارت اور تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانا اور پاکستانی مصنوعات کو فرانس میں فروغ دینا ہے۔ فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ شرکاء نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے کام کو سراہا جس نے سرمایہ کاری او ر ترقی کے لئے خوشگوار ماحول فراہم کرکے بیرون ملک مقیم کاروباری برادری کو سہولت دینے پر توجہ مرکوز کی ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت ایک چھت تلے تمام سہولتوں سے مستفید ہونے کے لئے ممتاز کاروباری شخصیات پر مشتمل ایک وفد کا دورہ پاکستان متوقع ہے جو سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرے گا اور پاکستان برآمدات کو یورپ میں فروغ دے گا۔