Thursday, 03 September 2026, 04:13:55 am
 
پاکستان، کرغزستان کا دوطرفہ تجارت بڑھانے کے کیلئے معاہدے پر دستخط
September 02, 2026

پاکستان اور کرغزستان نے آئندہ دو برسوں میں دوطرفہ تجارت کا حجم بیس کروڑ ڈالر تک بڑھانے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور کرغزستان کے وزیر خارجہ نے آج بشکیک میں معاہدے پر دستخط کیے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر Sadyr Japarov معاہدے پر دستخط اور اس کے تبادلے کے موقع پر موجود تھے۔