پاکستان اور بیلجیم نے بندرگاہوں کی ترقی اور بحری معیشت کے شعبے میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں بحری امور کے وزیر محمد جنید انوار چوہدری اور بیلجیم کے سفیر Idesbald Van Der Gracht کے درمیان ملاقات میں ہوا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے بحری شعبوں کے درمیان مضبوط ادارہ جاتی روابط قائم کرنے پر توجہ دینے اور بالخصوص بحری تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت، بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے اور معلومات کے تبادلے پر زور دیا گیا۔