وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں آتا بیئت میموریل کمپلیکس کا دورہ کیا۔
انہوں نے معروف ادیب چنگیز ایتماتوف کی قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔
شہباز شریف نے آتا بیئت میموریل کمپلیکس میں یادگار پر بھی پھول رکھے اور وہاں مدفون افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔