Wednesday, 02 September 2026, 03:35:58 pm
 
پاکستان اور سعودی عرب کے سائبر سکیورٹی کے شعبے میں اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط
September 02, 2026

پاکستان اور سعودی عرب نے سائبر سکیورٹی کے شعبے میں ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر شزہ فاطمہ اور سعودی عرب کی نیشنل سائبر سکیورٹی ادارے کے گورنر انجینئر ماجد المزیید نے ریاض میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد دونوں ملکوں کے سائبر نظام، اہم مفادات کا تحفظ اور ابھرتے ہوئے سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے مہارتوں کا تبادلہ کرنا ہے۔