Wednesday, 02 September 2026, 04:35:39 pm
 
پاکستان، ویتنام کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: صدر
September 02, 2026

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ویتنام کے صدر ٹولام حکومت اور عوام کو ان کے 81ویں قومی دن کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔

صدر مملکت نے اپنے تہنیتی خط میں کہا کہ پاکستان، ویتنام کے ساتھ اپنے خوشگوار اور دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ملکوں کے باہمی مفاد کیلئے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے اور اس کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کیلئے پرعزم ہے۔