قومی احتساب بیورو کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے آج اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔
چیئرمین نیب نے وزیر خزانہ کو حکومت پاکستان کے احتساب کے ادارے کی جانب سے کیے جانے والے اہم اقدامات اور مکمل تحقیقات کے ذریعے غبن شدہ رقوم کی وصولی اور اسے قومی خزانے میں جمع کرانے کے حوالے سے آگاہ کیا۔
وزیر خزانہ نے نیب کی عمدہ کارکردگی کو سراہا اور قومی اہداف کے حصول کے لیے وزارت خزانہ کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔