Wednesday, 02 September 2026, 03:39:18 pm
 
نائب وزیراعظم اور کرغزستان کے وزیر خارجہ کا علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال
September 02, 2026

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے آج بشکیک میں کرغزستان کے وزیر خارجہZheenbek Kulubaev سے ملاقات کی۔

اسحاق ڈار نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، رابطوں، علاقائی سلامتی اور عوامی سطح پر روابط پر کرغزستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

کرغزستان کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ قریبی اور دوستانہ تعلقات کی اہمیت اُجاگر کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

دونوں جانب سے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم اور دیگر کثیرجہتی فورمز میں قریبی رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔