Wednesday, 15 July 2026, 09:55:44 pm
 
وزیراعلیٰ پنجاب کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کو صوبے کے ترقیاتی منصوبوں میں شراکت داری کی دعوت
May 26, 2026

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کو صوبے کے ترقیاتی منصوبوں میں شراکت داری کی دعوت دی ہے۔

وہ ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر Konstantin Limitovskiy سے گفتگو کر رہی تھیں جنہوں نے ایک وفد کے ہمراہ آج لاہور میں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ نے وفد کو پنجاب حکومت کے ریکارڈ ترقیاتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے پروگرام "اپنی چھت، اپنا گھر" کے تحت ایک سال کے اندر ایک لاکھ سے زائد مکانات مکمل کئے جاچکے ہیں۔

انہوں نے لاہور میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے میں بینک کے تعاون کو سراہا۔