Wednesday, 15 July 2026, 10:59:08 pm
 
معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،گورنر پنجاب
July 15, 2026

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے آج لاہور میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے دورے کے دوران میرٹ، تحقیق، جدید طبی ٹیکنالوجی اور کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

گورنر نے جدید پوسٹ مارٹم کمروں اور سووینئر شاپ کا افتتاح کیا، مختلف طبی شعبوں کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے انیسویں سینیٹ اجلاس کی صدارت بھی کی۔