چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہا ہے کہ مستحق افراد میں مالی امداد کی تقسیم کے لیے ڈیجیٹل والٹ نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔
انہوں نے پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد شفافیت یقینی بنانا، غیر قانونی کٹوتیوں اور استحصال کا خاتمہ کرنا اور مستحقین کو باوقار طریقے سے مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔