Wednesday, 15 July 2026, 10:56:39 pm
 
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام پاکستان بھر کے طلبہ کیلئے سمر کیمپ
July 15, 2026

آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام پاکستان بھر کے طلبہ کے لیے سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں اٹھارہ سے زائد مقامات سے چار ہزار سے زیادہ طلبہ نے شرکت کی۔

سمر کیمپ کے دوران طلبہ نے الغزالی یونیورسٹی کے چانسلر مفتی عبدالرحیم کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں بھی حصہ لیا۔

مفتی عبدالرحیم نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ قرآن و سنت کی روشنی میں ریاستِ پاکستان اور اس کی مسلح افواج کی اہمیت کو سمجھے۔