Wednesday, 15 July 2026, 10:56:16 pm
 
پاکستان ریلوے کا بلھے شاہ مسافر ٹرین سروس جمعے سے بحال کرنے کا فیصلہ
July 15, 2026

پاکستان ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے لیے لاہور اور پاکپتن کے درمیان براستہ قصور چلنے والی بلھے شاہ مسافر ٹرین جمعے سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق بحال کی گئی ٹرین سروس میں پانچ اکانومی کلاس کوچز اور ایک پاور وین شامل ہوگی، جس سے لاہور، قصور، رائے ونڈ، کوٹ لکھپت اور پاکپتن کے درمیان مسافروں کو سستی اور آرام دہ سفری سہولت فراہم ہوگی۔