بلوچستان میں پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ آپریشن شعبان کے دوران مزید تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان میں ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد اٹھاسی ہو گئی ہے۔
پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائیوں میں مجموعی طور پر ایک سو چھبیس خوارج دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بلوچستان میں آپریشن شعبان آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔