Tuesday, 28 January 2025, 08:40:11 am
 
حکومت زرعی شعبے کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے،راناتنویرحسین
January 26, 2025

صنعتوں اورپیداوارکے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت زرعی شعبے کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے ۔

انہوں نے آج مرید کے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت مختلف پروگراموں کے ذریعے کاشتکاروں کیلئے آسانیاں پیدا کررہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کسانوں کو حکومت کے مقررکردہ نرخوں پرکھاد کی فراہمی یقینی بنانا اولین ترجیح ہے ۔

رانا تنویر حسین نے یقین دلایا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایات کے مطابق فصل ربیع میں کھاد کی کوئی قلت نہیں ہوگی۔