وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کاروبار کے فروغ کے سلسلے میں سازگار ماحول کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات میں کہی۔
وفد نے وزیرخزانہ کے ساتھ ایک بہتر مالیاتی پالیسی کیلئے تجاویز کا تبادلہ کیا جس سے سرمایہ کاری کیلئے طویل مدتی مقاصد کاحصول ممکن ہوسکے ، روزگار کے مواقع پیداہوں ، برآمدات بڑھیں اورپائیدار ترقی کیلئے وسائل پیدا کیئے جاسکیں۔
وزیرخزانہ نے کہا نجی شعبہ معاشی ترقی کابنیادی محرک ہے۔
انہوں نے ایک بہترین ، فعال اور کامیاب ٹیکس نظام کیلئے حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیرخزانہ نے پاکستان بزنس کونسل کی تجاویز کوبھی سراہا اور وفد کو یقین دلایاکہ تمام تجاویز کا مکمل جائزہ لینے اوران پر غور کرنے کیلئے آئندہ دونوں میں ایف بی آر کی ٹیمیں پاکستان بزنس کونسل سے رابطہ کریںگی۔
ملاقات کے دوران فریقین نے پاکستان کی مالیاتی پالیسی اور ٹیکس نظام کو ملکی ترقی اورخوشحالی سے ہم آہنگ کرنے کیلئے مل جل کر کام کرنے کویقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔