File Photo
پاکستان نے پاک چین دوستی کو نشانہ بنانے کے حوالے سے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کی قیاس آرائیوں کا جواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے پاکستان کی جانب سے ون چائنہ پالیسی کے بنیادی اصول کیلئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔۔۔۔۔۔۔