وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ریلویز کو خطے خصوصاً وسطی ایشیائی ممالک میں تجارت کو فروغ دینے کیلئے ایک حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے آج (پیر) اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے کے اشتراک سے پاکستان ریلویز کی اراضی کو کاروباری سرگرمیوں کیلئے استعمال کیا جائے۔
وزیراعظم نے پاکستان ریلویز پر مسافروں کو مسابقتی طور پر راغب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔سرکاری اور نجی شراکت داری کے ذریعے مسافروں کو سفر کی بہتر خدمات فراہم کی جائیں گی۔وزیراعظم نے پاکستان ریلویز کو عصر حاضر کی ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے ساتھ اس کے پرانے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم کو پاکستان ریلویز کی بحالی اورترقی کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ اُنہیں بتایا گیا کہ پاکستان ریلویز کے تھرکول کمیونیکیشن منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔