وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی کا خیر مقدم کیا ہے۔
وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پالیسی ریٹ کا 12 فیصد پر آنا ملکی معیشت کے لئے خوش آئند ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ افراط زر کی شرح کی بدولت پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ مہینوں میں افراط زر میں مزید کمی ہو گی۔
محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔