وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ان کے امریکہ کے دورے کا مقصد امریکی سیاست دانوں کے ساتھ تعاون کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف ایک موثر حکمت عملی مرتب کرنا ہے ۔
امریکہ کے علاقے houston میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امریکی کانگریس کے ارکان کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کو مثبت قراردیا ۔
وزیراخلہ نے واضح کیا کہ پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف پاکستان کی نہیں بلکہ سب کی مشترکہ جنگ ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کے ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جارہا ہے۔
محسن نقوی نے کہاکہ سیاست دانوں کو اس نہج تک نہیں جاناچاہیے جس سے پاکستان کو نقصان ہو۔
مخالفین کے زہر آلودہ پراپیگنڈے کو مستر د کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ انہوں نے امریکہ میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی۔