پاکستانی خلا باز ذیشان علی کو لے کر جانے والا چین کا سپیس کرافٹ شین ژو۔ 24 کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن کے ساتھ منسلک ہو گیا ہے۔
چین کے سرکاری خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق، چائنا Manned اسپیس ایجنسی نے بتایا ہے کہ خلائی مشن کو اسٹیشن کے ساتھ منسلک ہونے کے پورے عمل میں تقریباً ساڑھے تین گھنٹے لگے۔
پاکستان کے ذیشان علی بھی خلائی پرواز میں سوار تین رکنی عملے میں شامل ہیں جوخلا میں سفر کرنے والے پاکستان کے پہلے خلا باز بن کر تاریخ رقم کر رہے ہیں۔
ذیشان علی خلا میں تقریباً ایک ہفتہ گزاریں گے اور چینی عملے کے ہمراہ مختلف تجربات کریں گے۔