Wednesday, 25 November 2026, 07:24:12 pm
 
صدر آصف علی زرداری اور چینی صدر شی جن پنگ کا پاک چین خلائی تعاون کی تاریخی کامیابی پر تہنیتی خطوط کا تبادلہ
November 25, 2026

صدر مملکت آصف علی زرداری اور چینی صدر شی جن پنگ نے پاکستان اور چین کے خلائی تعاون میں تاریخی سنگ میل پر ایک دوسرے کو تہنیتی خطوط کا تبادلہ کیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے صدر شی جن پنگ کے نام اپنے خط میں اس اہم کامیابی پر چین کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی۔

انہوں نے اس تعاون کو ممکن بنانے میں چائنا Manned اسپیس ایجنسی اور چائنا Astronaut سینٹر کے قابل قدر تعاون، پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو سراہا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے صدر آصف علی زرداری کے نام اپنے خط میں چین کے شین ژو سپیس کرافٹ کے ذریعے پاکستانی خلا باز کی کامیاب خلائی پرواز پر پاکستان کی حکومت ،

عوام اور دونوں ممالک کے خلا بازوں اور خلائی شعبے سے وابستہ ٹیموں کو مبارکباد دی۔پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن میں داخل ہونے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بن گئے ہیں۔