اسلام آباد میں دوسرا تین روزہ بین الاقوامی قرأت مقابلہ جاری ہے اور آج اس کا دوسرا دن ہے۔
انڈونیشیا، ایران، بنگلہ دیش، فرانس، گیمبیا، ملائیشیا، مالدیپ، مالی، فلسطین، فلپائن، مصر، گنی، کینیا، لیبیا، موزمبیق، نائیجیریا، چاڈ اور ازبکستان سمیت انیس ممالک کے قُرأ آج کے مقابلے میں حصہ لیں گے۔
پاکستان سمیت بتیس ممالک کے قرا تین روزہ مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔