خزانے کے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ کیش لیس پاکستان قومی ترجیح ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی براہ راست قیادت اور مسلسل نگرانی ملک کی ڈیجیٹل معیشت کی جانب منتقلی کے عمل کو آگے بڑھا رہی ہے۔
وزیر مملکت نے گزشتہ سال جون سے اب تک کی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل بینکنگ استعمال کرنے والوں کی تعداد تقریباً ساڑھے نو کروڑ سے بڑھ کر چودہ کروڑ ہو گئی ہے۔
بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی تمام ادائیگیاں صرف ڈیجیٹل ذرائع سے یقینی بنانے کے لیے کام کررہے ہیں۔