Wednesday, 25 November 2026, 07:24:10 pm
 
صدرِ اور وزیراعظم کی خلائی مشن میں پاکستان کی تاریخی شمولیت پر قوم کو مبارکباد
November 25, 2026

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے شین ژو ۔24 خلائی مشن کے ذریعے تیان گونگ خلائی اسٹیشن تک پاکستان کی تاریخی شمولیت پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

صدرآصف علی زرداری نے چین کے شین ژو۔24 مشن کے ذریعے تیان گونگ خلائی اسٹیشن میں پاکستان کی تاریخی شرکت پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

ایک پیغام میں انہوں نے اس مشن کو ملک کے سائنسی سفر میں ایک اہم سنگ میل اور قومی فخر کا لمحہ قرار دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی چین کے شین ژو۔24 مشن کے ذریعے پاکستانی خلا باز ذیشان علی کی تیان گونگ خلائی اسٹیشن روانگی پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ستاروں سے آگے کا سفر شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک خلا باز کا سفر نہیں بلکہ چوبیس کروڑ پاکستانیوں، نوجوان نسل، سائنس دانوں اور ان کے خوابوں کا سفر ہے۔

 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کو لے جانے والے شین ژو۔ 24   خلائی مشن کی کامیاب روانگی پر پاکستان اور چین کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی مشن ہماری صدا بہار تذویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے صدر شی جن پنگ اور چینی قیادت کا تعاون پر شکریہ ادا کیا اور اس کامیابی پر دونوں ممالک کی ٹیموں کی کوششوں کو سراہا۔