پاکستان اور قطر نے زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں تعاون کو طویل مدتی تجارتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے وسیع امکانات کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔
اس عزم کا اظہارقومی غذائی تحفظ و تحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین اور قطر کے معروفBaladna گروپ کے وفد کے درمیان آج اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔
ملاقات میں دوطرفہ زرعی تجارت کے فروغ، سرمایہ کاری، لائیو اسٹاک کی ترقی، ڈیری پیداوار، جانوروں کی خوراک اور زرعی مصنوعات کی قدر میں اضافے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بلدنا گروپ کے وفد نے پاکستان کو اپنی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی کاروباری سرگرمیوں کیلئے جانوروں کی خوراک فراہم کرنے والا ممکنہ اہم تجارتی شراکت دار قرار دیا۔