پاکستان اور چین نے ایل پی جی پلانٹ اور پیٹرول کے درآمدی منصوبوں سمیت توانائی کے اہم منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور چینی سفیر Jiang Zaidong کے درمیان ملاقات میںہوا۔
فریقین نے پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔
دونوں جانب سے پیٹرول کی درآمد، اسٹوریج اور لاجسٹکس کے انتظامات پر تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔