Wednesday, 25 November 2026, 07:24:10 pm
 
صدرِ مملکت کا مختلف شعبوں میں بوسنیا کے ساتھ تعلقات مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار
November 25, 2026

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان بوسنیا کے ساتھ سیاسی، سفارتی، دفاعی، تعلیمی اور ثقافتی شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید فروغ دیتا رہے گا۔

انہوں نے بوسنیا ہرزیگووینا کے یومِ ریاست کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے انیس سو بانوے میں بوسنیا کی آزادی کو تسلیم کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران اس وقت کی وزیراعظم بینظیر بھٹو اور انہوں نے بوسنیا کے عوام کی آزادی کی حمایت کی اور بوسنیا کے پناہ گزینوں کا خیرمقدم کیا۔